وزیر اعلیٰ پنجاب کا ملازمین کو 50 فیصدسپیشل الاونس دینے کا اعلان

Special education department special allowance increased
کیپشن: special allowance increased
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے محکمہ خصوصی تعلیم کے ہزاروں ملازمین کی 2017 کے پے سکیل پر پچاس فیصدسپشل الاونس دینے کی منظوری دے دی۔
 تفصیلات کےمطابق محکمہ خصوصی تعلیمی کے ہزاروں ملازمین کے لئے اچھی خبر آگئی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ خصوصی تعلیم کے ہزاروں ملازمین کو 2017 کے پے سکیل پر پچاس فیصدسپشل الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔اب سپشل الاؤنس میں اضافہ کی سمری اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیجوائی جائے گی۔

کیبنٹ کی منظوری کے بعد محکمہ خصوصی تعلیم کے ملازمین کو سپشل الاؤنس کی ادائیگی شروع ہوجائے گی۔ صدرایپکا لاہور میاں ریاض کا کہنا ہےکہ سپشل الاؤنس کی منظوری پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن فیصلہ ہے، سپشل الاؤنس 2022 کے پے سکیل کی مطابق دیا جانا چاہیے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer