ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بیک گیئر لگ گیا

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بیک گیئر لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چکن 11 روپے کلو سستا،انڈے مزید مہنگے کر دیے گئے، چکن کی قیمت 278 روپے سے کم ہوکر 267 روپے کلو ہوگئی ہے
 برائلر مرغی کا گوشت سستا کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ گذشتہ روز گوشت 278 روپے کلو فروخت ہوا۔ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 176 اور پرچون ریٹ 184 روپے کلو مقررکیا گیا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انڈوں کا ایک درجن ریٹ 169 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی 4 ہزار 950 روپے کی ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کےمطابق  کراچی میں 20 کلو  آٹے کا تھیلا 1350 روپے تک فروخت ہوا۔گزشتہ ہفتے پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کا 20 کلو گرام کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا تھا۔  خیال رہے کہ  آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضاکا کہنا تھا کہ  20 کلو آٹے کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد  تھیلے کی ایکس مل قیمت 1150 روپے اور پرچون قیمت 1180 روپے ہو گئی ہے۔