7 محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس اور مجالس

7 محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس اور مجالس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) امام بارگاہ گلستان زہرا ایبٹ روڈ میں سات محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس اور مجلس کا انعقاد کیا گیا، عزاداروں کی کثیر تعداد نے حضرت عباس رضی اللہ تعلیٰ عنہا کی یاد میں سینا کوبی کی۔

امام بارگاہ گلستان زہرا ایبٹ روڈ میں سات محرم کی مناسبت سے شبیہ عَلم جلوس اور مجلس منعقد ہوئی، مجلس میں مولانا منتظر عباس نقوی نے مصائب حضرت عباس بیان کئے۔ اس موقع پر عزاداروں کی کثیر تعداد موجود تھی، مصائب حضرت عباس کے بعد شبیہ عَلم برآمد ہوا اور عزادار نے آل نبی کی یاد میں سینہ کوبی کی۔

ایک سو پنتالیس اے ماڈل ٹاؤن میں ساتویں محرم الحرام کے موقع پر منعقد کی جانے والی مجلس میں سید اختر رضا نقوی نے فضائل ومصائب اہل بیت بیان کیے، مجلس عزا کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد کیا گیا۔ جلوس میں زائرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلوس کے پورے راستے زائرین نے نوحہ خوانی اور ماتم داری بھی کی۔

اسی طرح شہدا کربلا کی یاد میں جامع مسجد و مرکزی امام بار گاہ حیدریہ گرین ٹاؤن مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ علامہ سید مظہر عباس نقوی نے مجلس میں اہل بیت کی شان اور فضائل بیان کیے، مجلس کے بعد شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی، عزادارں نے غم حسین میں ماتم اور گریہ زاری کی۔

اس موقع پر بچوں اور خواتین سمیت عزاداروں کی کثیر تعداد موجود تھی اور اپنے اپنے انداز میں شہداء کربلا سے محبت کا اظہار کیا۔ مجلس کی انتظامیہ کی جانب سے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ ہو اور ان کے رفقاء کے نام پر نذرونیاز اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔