(عثمان الیاس) استاد کے تشدد سے دسویں جماعت کے طالبعلم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، امریکن لائسٹف کے طلبا نے سکول کو آگ لگا دی۔
امریکن لائسٹف سکول گلشن راوی برانچ میں طلبا نے سکول کو آگ لگادی،ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، سکول بند ہونے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گلشن راوی تھانے کی پولیس نے آگ لگنے کے واقعےکا جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوٹس لے لیا۔
پولیس کے مطابق آگ ہلاک ہونے والے طالب علم محمد حنین کے لواحقین کی جانب سے لگائی گئی، آگ لگانے والے دو عزیزوں کو پولیس نے حراست میں لیکر گلشن راوی تھانے منتقل کر دیا ہے جبکہ سکول کے باہر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔