لاہور کے 40 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

لاہور کے 40 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) محرم الحرام کے دوران شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم کی بڑھتی ہوئی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے سابق ایس ایچ اوز کو واپس لانا پڑ گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے 40 پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

نگران دور حکومت میں لاہور کے تمام ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کو تبدیل کر دیاگیا تھا جس کے بعد شہر میں کرائم کی شرح میں خوفناک حدتک اضافہ ہو گیا کیونکہ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز علاقے سے ناواقف تھے اور کرائم فائٹر بھی نہیں تھے جس سے شہر میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا تاہم اب اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں تعینات پرانے ایس ایچ اوز کو لاہور میں دوبارہ تعینات کردیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے 40 پولیس اسٹیشنز میں ایس ایچ اوز تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ،جس کے مطابق ڈی آئی جی نے قمر عباس کو ایس ایچ او ساؤتھ کینٹ، محمد جاوید کو باٹا پور، علی اجود کو مصطفٰی آباد، وسیم اختر کو سرور روڈ، حسنین حیدر کو فیکٹری ایریا اور راحیل امجد کو گجر پورہ میں تعینات کردیا گیا۔ناصر عباس کو مغلپورہ، نبی بخش بٹ کو اولڈ انارکلی، طاہر زین العابدین کو مزنگ، ریحان جمال کو غالب مارکیٹ، مدثر اللہ کو اچھرہ، رضوان نواز کو ماڈل ٹاؤن، ساجد نذیر کو شادمان، فیصل عباس کوکاہنہ، میاں قدیر کو فیصل ٹاؤن، عتیق ڈوگر نشتر کالونی، اسد بخاری کو گلبرگ تعینات کیا گیا۔

اسی طرح زاہد نواز کو ساندہ، عدیل سعید کو گلشن اقبال، منصور احمد کو مسلم ٹاؤن، محمد اکمل کو وحدت کالونی، مشتاق احمد شاہدرہ ٹاؤن، نعیم یاسین کو نیو انارکلی، مقصود احمد کو ٹبی سٹی، ظہر الدین کو مستی گیٹ، جاوید صدیق کو اسلام پورہ، محمد یوسف بٹ کو داتا دربار، زاہد حسین شاہ کو اکبری گیٹ، محمد ارحم کو شاہدرہ، انتخاب حسین کو یکی گیٹ، شاہد علی کو شفیق آباد تعینات کیا گیا۔ طاہر اکرام کو راوی روڈ، ناصر گل کو رنگ محل ،منور احمد کو بھاٹی گیٹ، احمد عدنان سلطان کو موچی گیٹ، طاہر محمود کو گوالمنڈی، محمد سرور کو لاہوری گیٹ، ریحان ضیا کو ٹاؤن شپ، عامر اقبال کو مصطفی ٹاؤن، ایس ایچ او ہنجروال محمد افضل کو تبدیل کر کے مانگا منڈی ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق انسپکٹر ناصر وحید کو ایم ٹی او جبکہ عبدالماجد کو آر آئی لائن تعینات کیا گیا ہے جبکہ لاہور میں ابھی تک 25 تھانوں میں ایس ایچ او زتعینات نہیں کیے جا سکے۔

Sughra Afzal

Content Writer