سٹی 42: صدر پاکستان آصف علی زرداری صوبائی وزیر داخلہ سندھ سے ان کی والدہ کے انتقال کی تعزیت کرنے لنجار ہاؤس پہنچ گئے ۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور طارق علی سولنگی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت و بلند درجات کیلئے دعا کی۔
لنجار ہاؤس میں سوگوران سے تعزیت کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ماں جیسے رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں ، انہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی وفات کو انکے اہل خانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوگواروں کے غم اور دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App