ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو میں 4 ملکی اجلاس، افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر اظہار تشویش

ماسکو میں 4 ملکی اجلاس، افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر اظہار تشویش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : روس میں ہونے والے 4 ملکی اجلاس میں افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر اظہار تشویش کیا گیا۔ 

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے اجلاس کی تفصیلات جاری کر تے ہوئے بتایا کہ افغانستان کے لیے 4 فریقی اجلاس ماسکو میں ہوا جس میں پاکستان، چین، روس اور ایران کے خصوصی نمائندوں نے شرکت کی۔ 

محمد صادق خان نے بتایا کہ اجلاس میں علاقائی امن و سلامتی کے امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں شریک ممالک نے افغانستان میں پائیدار، خودمختار اور پُرامن ریاست کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا جب کہ اجلاس میں افغانستان کو دہشتگردی اور  بیرونی مداخلت سے پاک کرنے پر زوردیا گیا۔  شرکا نے افغانستان میں بعض کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا، ان کالعدم دہشتگرد گروہوں میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے،  مشرقی ترکستان اسلامی تحریک، جیش العدل، داعش اور القاعدہ شامل ہیں۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کےلیے قریبی ہم آہنگی اور مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔