جنید ریاض: پنجاب حکومت نے ٹرانسفر راؤنڈ میں اپلائی نہ کرنے والے سرپلس اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے پہلے ، دوسرے مرحلے میں اپلائی سرپلس اساتذہ کا ڈیٹامانگ لیا.
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سرپلس اساتذہ کو ہر صورت کم سٹاف والے سکول میں جانا ہوگا،ایجوکیشن اتھارٹیز ٹرانسفر کیلئے اپلائی یا منتخب نہ ہونیوالے سرپلس اساتذہ کا ڈیٹافی الفور فراہم کریں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ سرپلس اساتذہ کا ڈیٹافراہم نہ کرنیوالی اتھارٹیز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔