سٹی42: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے والی ایئرلائنز کی 6 ماہ کی کارکردگی پر مبنی رینکنگ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2025 سے جون 2025 کے درمیان پروازوں کی منسوخی اور بروقت آمدورفت کے اعتبار سے مختلف ایئرلائنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اندرون ملک پروازوں کی سب سے کم منسوخی کے حوالے سے فلائی جناح سرفہرست رہی، جس کی فلائیٹ ریگولیٹری 95.46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایئرسیال دوسرے، پی آئی اے تیسرے، ایئربلیو چوتھے اور سیرین ایئر آخری نمبر پر رہی۔
بروقت پروازوں کی فہرست میں ایئرسیال پہلے نمبر پر آئی، جس کے بعد فلائی جناح دوسرے، پی آئی اے تیسرے، ایئربلیو چوتھے اور سیرین ایئر اس فہرست میں بھی آخری نمبر پر رہی۔
رپورٹ کے مطابق طیاروں کی دستیابی، فلائٹ شیڈول کی پابندی اور تکنیکی عوامل ایئرلائنز کی کارکردگی پر براہِ راست اثر انداز ہوئے۔