ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری

 عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی حکومت نے مدینہ منورہ میں واقع تاریخی مسجد قبلتین کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق یہ فیصلہ خادم الحرمین الشریفین کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کسی بھی وقت اس مقدس مقام کی زیارت اور عبادات انجام دے سکیں۔

مسجد قبلتین وہ مقام ہے جہاں نماز کے دوران قبلہ بیت المقدس سے خانہ کعبہ کی جانب تبدیل ہوا تھا، اور یہ اسلامی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔ اب زائرین دن یا رات کسی بھی وقت اس تاریخی مسجد میں داخل ہو سکیں گے اور روحانی سکون حاصل کر سکیں گے۔
 
 ‏عمرہ زائرین کے لیے اچھی خبر