ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج وسیم الرحمان خان خاکوانی کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردیں ، سیشن جج وسیم الرحمان کو خصوصی عدالت سنٹرل، ملتان میں جج تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عوامی مفاد کے پیش نظر سیشن جج وسیم الرحمان خان خاکوانی کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کیں۔ وفاقی حکومت نے ان کی تعیناتی ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر بطور جج خصوصی عدالت سنٹرل ملتان، ان کی موجودہ تنخواہ اور سکیل پر تین سال کیلئے یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو منظور کر لی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وسیم الرحمان خان خاکوانی کو 10 اکتوبر 2025 تک اپنی نئی ذمہ داری کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔