ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کیلئے شیڈول جاری

سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کیلئے شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ 15 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ 

 الیکشن ٹریبونل17 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلہ دے گا،  18 اکتوبر کو غیرحتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب کہا گیا ہے کہ امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے، سینیٹ کی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن شبلی فراز کی نااہلی پر خالی نشست پر ہو رہے ہیں۔