درنایاب: ارفع کریم ٹاورسےپائن ایونیوراوئیونڈتک نئی ایکسپریس وےپراجیکٹ لانےکافیصلہ، ایل ڈی اےنےمنصوبےکاپی سی ون تیارکرلیا، واساسےمنصوبے کااین او سی بھی مانگ لیا۔
چیف انجینئرایل ڈی اے اسرار سعید کا کہنا تھا کہ منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9 ارب سے زائد لگایا گیا ہے ، منصوبہ انوائرمنٹ فرینڈلی اور ٹریفک کیلئے ایک نیا مفید روٹ ہوگا۔
لاکھوں گاڑیوں کو کلمہ چوک جانے کی بجائے ارفع سے جنوبی لاہور کو نیا روٹ ملے گا ،منصوبے کا پہلا فیز ارفع سے مولانا شوکت علی روڈ تک ہوگا ۔
ارفع کریم سے رائیونڈ پائن ایونیو تک ٹوپوگرافک سروے کرایا جاچکا ہے ،تھری لین ڈیول کیرج وے منصوبے ایل او ایس کی طرح شاندرا پراجیکٹ ہوگا ،منصوبے کا پی سی ون تیار چند روز میں منظوری کیلئے پی اینڈ ڈی میں پیش کیا جائیگا ۔