ملک اشرف : وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی مبینہ نامناسب ویڈیو کیس کا معاملہ، ملزم شفیق کی درخواستِ ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ، عدالت نے ٹرائل کورٹ سے رپورٹ طلب کرلی ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملزم محمد شفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے، اسی بنیاد پر درخواستِ ضمانت دائر کی گئی ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ “ٹرائل کورٹ سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلیتے ہیں۔”عدالت نے ٹرائل سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی، ذرائع کے مطابق کیس رپورٹ موصول ہونے کے بعد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا ۔