ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیک چوری کرکےکیش کروانے والا سابقہ بینک ملازم گرفتار

چیک چوری کرکےکیش کروانے والا سابقہ بینک ملازم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:شاد باغ پولیس کی کارروائی ، بینکوں سےچیک چوری کرکےکیش کروانےوالاشاطر ملزم گرفتار۔ 

شاد باغ پولیس نے بینک انتظامیہ کو 1کروڑ 98لاکھ مالیت کےنقصان سےبچالیا،ملزم کو گرفتار کرلیا، شاد باغ پولیس نے اطلاع ملنے پرفوری رسپانس کرتے ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزم پرائیویٹ بینک میں چیک کیش کروانےآیاجو چیک بلاک ہونےپرموقع سےفرارہو گیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق شاد باغ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے 25 کے قریب چوری شدہ چیک برآمد کیے، ریکارڈ یافتہ ملزم سابقہ بینک ملازم تھا جو مختلف بینکوں میں ملازمت کرتا رہا ہے۔ 

ملزم شاہد علی نے پرائیویٹ بینک سے 30 کے قریب چیک چرا رکھے تھے۔