پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والےغیر  ملکیوں کا ڈیٹا تصدیق کیلئے نادرا کو بھیج دیا گیا

Islamabad Police, Foreigners with Pakistani national identity cards, City42, crackdown on Afghan illegal residents, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق: اسلام آباد میں وفاقی پولیس کی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیز ہو گئیں۔  1172 افراد کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر کے 511 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو خلاف 69 مقدمات درج کرکے عدالتوں میں پیش کر دیا گیا۔ 19 ممکنہ غیر ملکی جن کے پاس پاکستانی دستاویزات تھیں ان کی دستاویزات تصدیق کےلیے نادرا کوبھجوا دی گئیں۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام مقیم غیر ملکیوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے۔غیر ملکیوں کی سرکاری زمین پر تجاوزات والی آبادیوں میں آگاہی پیغامات نشر کیے جارہے ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری زمینوں پر قابض غیر ملکیوں کو رضاکارانہ طور پر اگلے 48 گھنٹوں میں مختص شدہ  کیمپوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔