پنجاب پولیس نےخیبر پختونخواہ سے قیمتی مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی فیصل سلیم نے بتایا ہے کہ سال 2023 کے دوران راول ڈویژن میں 96 گینگز پکڑے گئے۔ ان گینگز سےدو کروڑ کے قریب رقم برآمد ہو چکی ہے۔

راول ڈویژن میں قیمتی گاڑیوں کی چوری رپورٹ ہونا شروع ہوئی، قیمتی گاڑیاں چرانے والے گینگ کے دو کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ یہ گینگ رات کے وقت کروڑوں روپے مالیتی گاڑیوں کو چوری کرتے ہیں۔مزاحمت پر شہریوں کا فائرنگ کا نشانہ بناہا جاتا ہے۔گاڑیوں کو کے پی لےجا کر فروخت کیا جاتا ہے۔ اب تک پکڑے گئے کارندوں سے تین فورچونر ، ایک ریوو اور دیگر گاڑیاں برآمد کی جا چکی ہیں۔ مالکان کو گاڑیاں حوالے کی جا چکی ہیں۔

ایس ایس پی فیصل سلیم نے بتایا کہ اس پر جامع پلان بنایا گیا ہے، یہ مجرم کے پی سے آتے ہیں، راولپنڈی میں زیادہ وارداتیں کرتے ہیں۔

رات کو کرولا کار کا تعاقب کرکے پکڑ لی گئی۔ یہ گاڑیاں مشکل علاقوں سے پکڑ کر لائی گئیں ہیں۔گاڑیوں کو تھانہ بنی پولیس نے کے پی سے برآمد کیا ہے ۔ برآمد کی گئی پانچ گاڑیوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ راولپنڈی میں بڑی وارداتوں کو ٹریس کیا گیا ہے۔ منشیات کے حوالے سے ٹارگٹس الگ الگ تھے۔ ایک آئی جی افس اور ایک ہماری ہے۔ 57 کو ٹریس کیا جا چکا ہے۔ سترہ علاقوں کو مزید بھی کلیئر کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی  فیصل کریم نے بتایا کہ منشیات پر کام ہونا باقی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ افغانیوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے اجلاس کیا ہے۔ اس اجلاس میں ایک ڈید لائن دی گئی۔پنجاب میں ابھی تک پراپر ڈیٹا اکھٹا نہیں ہؤا۔ ڈیٹا اکٹھا کرنے کا کام جیسے ہی مکمل ہو گا ہاٹ سپاٹ ایریاز پر پہلے ایکشن ہو گا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں پیرودھائی ، دھمیال ، ڈھوک نور ، ٹیکسلا و دیگر علاقوں میں افغانی موجود ہیں۔ اسلام آباد میں پہلے سے مقدمات درج ہو رہے ہیں، راولپنڈی میں بھی درج ہونگے، افغانیوں کا ڈیٹا تیز رفتاری سےاکٹھا کیا جا رہا ہے

فیصل کریم نے بتایا کہ پنجاب بھر میںغیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف ایکشن شروع ہونے جا رہا ہے۔ پالیسی ہدایات ملتے ہی اس پر کام شروع کر دیا جائے گا۔