اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کمی ہو گئی

اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کمی ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔

 دال، چینی، چاول سمیت دیگر بنیاد ضروریات کی چیزیں سستے داموں فروخت ہونے لگی ۔دال چنا کی قیمت میں 1 ہزار روپے فی من کمی 7400 روپے فی من ہو گئی۔

 سفید چنا 1 ہزار روپے من سستا ہو گیا 14400 سے کم ہو کر 13400 کا ہو گیا۔ سیلہ کائنات 11500 سے کم ہو کر 10500 فی من فروخت ہونے لگا۔

ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں بھی 1500 روپے فی 100 کلوگرام میں کمی ہو گئی۔

 غلہ منڈی میں چینی 100 کلوگرام ریٹ 13 ہزار 800 روپے ہو گیا۔ غلہ منڈی میں چینی 138 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔