جلاؤ گھیراؤکیس: حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور

جلاؤ گھیراؤکیس: حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس اور ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظورکرلی۔

 کراچی انسداد دہشت گردی عدالت میں  9 مئی کو فیروزآباد تھانے کی حدود میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔  عدالت نے دونوں ملزموں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت کے مطابق دونوں اگر کسی اور مقدمے میں پولیس کو مطلوب نہیں ہیں تو جیل سے رہا کیا جائے۔ عدالت کے مطابق پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر دونوں رہنماؤں کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ 

دوسری جانب عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبرتک ملتوی کردی، حلیم عادل شیخ و دیگر پر ہنگامہ آرائی ،جلاو گھیراؤ سمیت متعدد الزامات ہیں، حلیم عادل شیخ مبینہ ٹاؤن تھانے کے کیس میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ 

Ansa Awais

Content Writer