آریان خان کی گرفتاری، سلمان خان نے شارخ سے مثالی دوستی ثابت کر دی   

Indian actors
کیپشن: Shah rukh khan and salman khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)منشیات کیس میں گرفتار سٹار کڈ آریان خان اس وقت نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحویل میں ہیں جس کے باعث شارخ خان اور ان فیملی شدید پریشان ہے۔

ایسے میں شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سلمان خان پر بھروسے اور اعتماد کا اظہار کرتے  اورکہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ اگر کبھی ان کی فیملی مشکل میں ہوئی تو سلمان خان ہمیشہ ان کی فیملی کے ساتھ ہوں گے۔

  یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی سلمان خان کے گیم شو’’دس کا دم‘‘ میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے۔ گیم شو کے دوران ایک موقع سلمان خان شاہ رخ خان سے پوچھتے ہیں زندگی کے نشیب و فراز میں کوئی ہے آپ کے ساتھ؟

 جواب میں شاہ رخ خان کہتے ہیں سلمان اگر میں کبھی مشکل میں ہوا، دراصل مجھ سے زیادہ اگر کبھی میری فیملی مشکل میں ہوئی تو تم ہمیشہ ان کے ساتھ ہو۔ سلمان، شاہ رخ کی اس بات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے انہیں گلے سے لگالیتے ہیں۔

 یہ ویڈیو تو پرانی ہے لیکن سلمان خان نے یہ ثابت کردیا کہ شاہ رخ خان کی رائے ان کے بارے میں بالکل صحیح تھی۔ کیونکہ آریان خان کی گرفتاری کے بعد سلمان خان وہ پہلے شخص تھے جو کنگ خان کے گھر ان کی مدد کو پہنچے تھے۔ اور یہ چیز ان دونوں کے درمیان بہترین دوستی کی مثال ہے۔