ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، عید میلادالنبیؐ کب ہو گی؟

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، عید میلادالنبیؐ کب ہو گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سرکارؐ کی آمد مرحبا،ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا ،چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا۔

سرکارؐ کی آمد مرحبا، دنیا کے تمام مسلمانوں کے لئے بڑی خوشخبری،عید میلادالنبیﷺ کا چاند نظر آ گیا ہے،12ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل ہو گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دیکھے جانے کا وقت 6:31 منٹ تک تھا۔

 یا درہےکہ  ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی،  ہر سال 12 ربیع الاول کو سرور کائنات حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت پر  دنیا بھر کے مسلمان جشن عید میلاد النبی ﷺ مناتے ہیں، اس موقع پر شہر بھر میں جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اہل ایمان نبی آخر الزماںﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے جہاں محافل کا انعقاد کرتے وہیں گلی کوچوں اور عمارات کو دلہن کی طرح سجایا جاتا ہے،   عید میلاد النبی ﷺ پر شہر میں سرکاری عمارتوں اور شاہراہوں پر بھی چراغاں کیا جاتا ہے، بارہ ربیع الاول کو تمام اسلامی ممالک میں سرکاری طور پر عام تعطیل ہوتی ہے۔