ویب ڈیسک: شادی بیاہ کی تقریبات میں دلچسپ واقعے پیش آنا معمولی بات ہے لیکن بعض اوقات کچھ منفرد رسومات سب کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لیتی ہیں۔
برصغیر میں روایتی شادی کے دوران کئی رسومات ادا کی جاتی ہیں اور جیسا کہ دلہا کی جانب سے گھوڑے کی سواری یاآرسی مصحف کی رسم ۔ لیکن مقامی شادیوں میں دیگر رسومات بھی ادا کی جاتی ہیں ۔ بھارت میں ایسی ہی رسوم کے دوران بھارتی دلہا دلہن کو جب دلہن کے بھائی کی جانب سے اکٹھا اٹھا نے کی کوشش کی گئی تو اچانک لگنے والے دھکے سے دونوں ہی نیچے جا گرے۔
دلہا اور دلہن کے ساتھ انہیں اٹھانے والے بھائی کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم مہمانوں اور رشتہ داروں نے اس ایونٹ کو بھی بھرپور طریقے سے منایا اور خودترسی اور شرمندگی بجائے دلہا دلہن کو نئی زندگی اور نئے سفر کا آغاز انوکھے طریقے سے کرنے پر مبارک باد دی۔
View this post on Instagram
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین تبصرے پیش کررہے ہیں۔ ایک صارف نے ویڈیو پر لکھا کہ ہمارے بھارت میں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔ایک اور صارف نے اظہارِ خیال کیا کہ اس قسم کی رسومات آپ کو بھارت کے علاوہ اور کہیں نہیں دیکھنے کو مِلیں گی۔