ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے فری فائر پاکستان لیگ کے فائنل مقابلوں میں حصہ لینے والی 12 ٹمیوں کے لیڈرز سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ قومی سطح پر ای سپورٹس کا انعقاد خوش آئند ہےفری فائر پاکستان لیگ ٹورنامنٹ پہلا ای اسپورٹس ٹورنامنٹ ہے ای سپورٹس کو فروغ ملے گا۔
پاکستانی بچے بھی اب ای سپورٹس میں حصہ لے کر بڑے انعامات جیت سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فری فائر پاکستان لیگ کا گرینڈ فائنل 10 اکتوبر کو پی سی ہوٹل کراچی میں ہوگا۔ جبکہ گرینڈ فائنل ایونٹ فری فائر ای سپورٹس پاکستان کے یو ٹیوب چینل اور فین پیج سمیت پی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ گیرینا دنیا کی مشہور کمپنی ہے بیگو کے تعاون سے پاکستان میں فری فائر قومی ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہی ہے، جس میں ایک کروڑ روپے تک کے انعامات ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے فری فائر پاکستان لیگ کے فائنل مقابلوں میں حصہ لینے والی 12 ٹمیوں کے لیڈرز کی ملاقات#APPNews #Pakistan #FreeFire @fawadchaudhry @FawadPTIUpdates @MoIB_Official pic.twitter.com/7ecS6yckQC
— APP ???????? (@appcsocialmedia) October 7, 2021
انہوں نے کہا کہ قومی سطح کے مقابلوں میں جیتنے والی ٹیم عالمی سطح پر ہونے والے مقابلے میں حصہ لے سکے گی۔بچوں کے پاس موقع ہے کہ وہ کم عمری میں بڑی رقم جیت سکتے ہیں ۔ اس موقع پر قومی سطح کے فائنل مقابلوں میں شرکت کرنے والی 12 ٹیموں کے ٹیم لیڈرز سمیت بیگو کے جنوبی ایشیا کے ریجنل ہیڈ جان ژانگ اور دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے فری فائر گرینڈ فائنل ایونٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کی جرسیوں پر دستخط کئے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔