ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ کا پتا چل گیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ کا پتا چل گیا
کیپشن: City42- LHC Cheif Justice Yawar Ali
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی کی ریٹائرمنٹ میں 14 روز باقی رہ گئے۔ چیف جسٹس کی الوداعی تقریبات کیلئے شیڈول ترتیب دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس محمد یاور علی 62 سال کی عمر پوری ہونے پر 22 اکتوبر کو ریٹائر ہونگے۔ چیف جسٹس کے اعزاز میں ہائیکورٹ کی اسٹیبلشمنٹ 18 اور ہائیکورٹ بار 19 اکتوبر کو الوداعی تقریب منعقد کرے گی۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں کی جانب سے چیف جسٹس کے اعزاز میں 20 اکتوبر کو تقریب ہوگی۔

چیف جسٹس کے اعزاز میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے بھی الوادعی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ چیف جسٹس محمد یاورعلی کے اعزاز میں فل کورٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ چیف جسٹس ملتان اور بہاولپور کے الوداعی دورے بھی کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer