ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر پہلے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

اداکار وکی کوشل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ دیر قبل اپنے بیٹے کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ وکی کوشل نے پوسٹ کردہ نوٹ میں لکھا ہے،’ہمارا خوشیوں بھرا گفٹ آ گیا ہے۔ بے پناہ محبت اور شکرگزاری کے ساتھ ہم اپنے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔‘

وکی کوشل نے اپنے بیٹے کی تاریخ پیدائش 7 نومبر 2025 بتائی ہے۔

خبر شیئر کرنے کے فوراً بعد ہی مداحوں اور دوستوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، اداکارہ راکُل پریت سنگھ، گلوکارہ نیٹی موہن، ارجن کپور، کرینہ کپور خان اور پرینیٹی چوپڑا سمیت کئی بالی وڈ فنکاروں کی جانب سے مبارکباد پر مبنی تبصرے کیے گئے ۔