ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم ڈی کیٹ , طلبا کومیڈیکل کالجز میں داخلوں سے روکنے کی درخواست پر سماعت، وکیل کو مہلت

ایم ڈی کیٹ , طلبا کومیڈیکل کالجز میں داخلوں سے روکنے کی درخواست پر سماعت، وکیل کو مہلت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے سابق سال پاس طلبہ کو رواں سال میڈیکل کالجز میں داخلوں سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی اور درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے لیے مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کی۔

 جسٹس خالد اسحاق نے نے حمزہ سمیت دیگر طلبہ کی جانب سے دائر  درخواست پر سماعت کی ، جس میں پنجاب حکومت، پاکستان  میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ،پی ایم ڈی سی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزاروں کے مطابق گزشتہ سال کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آسان جبکہ رواں سال کا ٹیسٹ غیر معمولی طور پر مشکل رکھا گیا۔ ان کا مؤقف تھا کہ پچھلے سال ٹیسٹ میں 200 سوالات شامل تھے جبکہ اس سال 180 سوالات رکھے گئے۔درخواست میں کہا گیا کہ گزشتہ برس 2750 طلبہ کامیاب ہوئے تھے جبکہ رواں سال صرف 817 طلبہ پاس ہوئے، اس لیے پچھلے برس  کے پاس شدہ طلبہ کو اس سال داخلوں کے لیے اہل قرار دینا ناانصافی ہے۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق سال کے پاس شدہ طلبہ کو اس سال کے داخلوں کے لیے نااہل قرار دیا جائے تاکہ تمام امیدواروں کے لیے یکساں معیار برقرار رہے۔عدالت نے  وکیل کو تیاری کے لئے مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer