ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نمکو اور سنیکس فیکٹریوں کی چیکنگ، استعمال شدہ آئل میں تیار نمکو فیکٹری سیل

نمکو اور سنیکس فیکٹریوں کی چیکنگ، استعمال شدہ آئل میں تیار نمکو فیکٹری سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کلیم اختر: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لیاقت چوک میں بچوں کے لیے نمکو اور سنیکس تیار کرنے والی فیکٹریوں کی چیکنگ کی گئی،مضر صحت ناقص نمکو اورسنیکس تیارکرنے والی فیکٹر ی پکڑی گئی،2من ناقص آئل، ممنوعہ رنگ اور کھلے مصالحے تلف کر دیے گئے۔

آپریشن کے دوران استعمال شدہ آئل میں نمکو تیار کرنے پر ایک یونٹ کو بند کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق 2من ناقص آئل، ممنوعہ رنگ اور کھلے مصالحے تلف کر دیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق فیکٹری میں صفائی کے ناقص انتظامات، گندی دیواریں اور بدبودار ماحول میں پیداوار جاری تھی۔

مزید بتایا گیا کہ ٹوٹے فرش پر نمکو مکس کی جا رہی تھی، غیر رجسٹر شدہ لیبل استعمال ہو رہے تھے جبکہ فیکٹری میں چوہوں، چھپکلیوں اور مکھیوں کی بھرمار پائی گئی۔