ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا واقعی ظہران ممدانی، ارسلان ناصر کے ’کزن‘ ہیں؟

کیا واقعی ظہران ممدانی، ارسلان ناصر کے ’کزن‘ ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :پاکستانی یوٹیوبر اور اداکار ارسلان ناصر نے ظہران ممدانی کو ’دور کا کزن‘ قرار دے دیا۔

نیویارک کے نومنتخب ایشیائی نژاد پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی بھارت و پاکستان میں خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اب سوشل میڈیا صارفین نیویارک کے نومنتخب میئر کا موازنہ یوٹیوبر اور اداکار ارسلان ناصر سے کر رہے ہیں۔

صارفین کے مطابق ظہران ممدانی اور ارسلان ناصر کی شکلیں آپس میں ایک دوسرے سے کافی مشابہت رکھتی ہیں۔

Caption

صارفین کے دلچسپ تبصروں نے یوٹیوبر اور اداکار کی توجہ حاصل کی تو وہ بھی خاموش نہ رہ سکے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ارسلان ناصر نے اسٹوری شیئر کی اور اپنے مزاحیہ انداز میں خود کو ظہران ممدانی کا ’دور کا کزن‘ قرار دے دیا۔

انہوں نے ایک صارف کے تبصرے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہاں گائیز، یہ سچ ہے، وہ میرا کزن ہے۔ مبارک ہو پاکستان اب ہمارا دور کا کزن نیویارک کا میئر ہے۔