ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے بیرون ممالک جانیوالوں کو خوشخبری سنا دی، بڑی پریشانی دور

حکومت نے بیرون ممالک جانیوالوں کو خوشخبری سنا دی، بڑی پریشانی دور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی،جس میں ورکرز کو ائیرپورٹس پر آف لوڈ کے واقعات کا نوٹس لیاگیا، وفاقی وزیر کو آف لوڈ واقعات پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے شرکاسے کہا کہ ورک ویزا اور پروٹیکٹر سرٹیفکیٹ کے باوجود مختلف ائیرپورٹس پر ورکرز کو آف لوڈ کیا گیا، بیرون ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانی ہمارے لیے انتہائی قابل عزت ہیں، کسی ورکر کو غیر قانونی طور پرروکنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

وفاقی وزیر نے ڈی جی ایف ائی اے کو ائیرپورٹس پر ورکرز کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا آئندہ کسی ورک ویزا ہولڈر کو ائیرپورٹ پر آف لوڈ نہیں کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے بتایا کہ لاہور اور کراچی ائیرپورٹ پر ورکرز کو آف لوڈ کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جن کی تحقیقات جاری ہیں، اگر ایف آئی اے اہلکار ملوث پائے گئے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔