ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت  کل  تک ملتوی

شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت  کل  تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)تحریک انصاف  کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت  کل  تک ملتوی ہو گئی۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی،سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے پراسیکیوٹر شاہ خاور کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ پراسیکیوٹر سپریم کورٹ میں مصروف ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس آج ڈویژن بینچ کے بعد سن لیں ، ضمانت کا معاملہ ہے۔

 بعدازاں عدالت عالیہ نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کل تک ملتوی کر دی۔