( سٹی42) پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔
جبکہ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 227 کلومیٹر تھی