ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے حکومت کو 10 روز کی مہلت دیدی

 متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے حکومت کو 10 روز کی مہلت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے آٹے اور فائن میدے کی قیمت میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کے لئے حکومت کو 10 روز کی مہلت دیدی۔

 پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن حکومت پر دباﺅ ڈالنا چاہتی ہے ہم نے آٹے اور فائن میدے کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل آٹے اور فائن کے پرانے ریٹ واپس لائے جائیں کیونکہ اس وقت لاھور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں آٹے کی بوری 3700 روپے اور فائن کی بوری 4700 کی کردی گئی ہے، جو فلور ملز مالکان کی کھلم کھلا بدمعاشی ہے جبکہ تندور مالکان حالیہ مہنگائی کی وجہ سے مالی طور پر مفلوج ہوچکے ہیں۔

  حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ ملز مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جو آئے روز ریٹ بڑھا کر نان اور روٹی مہنگی کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer