ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ; قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ; قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کو آج شام  قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ، شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کا ٹیلیفون موصول ہوا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گرمجوش اور خوشگوار گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے 16 اپریل کو دوحہ کے اپنے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور قطری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں خطے میں امن کے فروغ کے لیے اتفاقِ رائے پیدا کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام امیرِ قطر کے جلد پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں، اور ان کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
قطر کے وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو یقین دلایا کہ قطر، مشرقِ وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان کی قیادت میں جاری سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔