ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

​بشریٰ بی بی قید تنہائی میں ہیں:علی ظفر۔۔شکایت ہے تو عدالت سے رجوع کریں: رانا ثنااللہ

​بشریٰ بی بی قید تنہائی میں ہیں:علی ظفر۔۔شکایت ہے تو عدالت سے رجوع کریں: رانا ثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سینٹ اجلاس میں علی ظفر اور رانا ثنا اللہ  نے بشریٰ بی بی کے حوالے سے  اپنا موقف پیش کردیا۔ 

علی ظفر نے کہا رات کو بشریٰ بی بی کو خفیہ انداز میں ہسپتال لے جانے پر قوم شدید تشویش کا شکار ہے۔​بشریٰ بی بی کو جیل سے ہسپتال منتقلی کے معاملے پر حکومت اور جیل حکام کی خاموشی مشکوک ہے۔​بشریٰ بی بی قید تنہائی میں ہیں، ان کو انسانی اور بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔​سیاسی انتقام میں کسی کی صحت اور زندگی کو خطرے میں ڈالنا کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔​مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی شفاف میڈیکل رپورٹ فوری ایوان میں پیش کی جائے۔​بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج کو فوری رسائی دے کر چیک اپ کے لیے اڈیالہ جیل بھیجا جائے۔​اہل خانہ اور بیٹیوں کی بشریٰ بی بی سے فوری ملاقات کرائی جائے اور باقاعدہ شیڈول بنایا جائے۔
​بشریٰ بی بی کو فوری طور پر شفاء ہسپتال منتقل کر کے ان کا معیاری علاج یقینی بنایا جائے۔​آزاد میڈیکل بورڈ اور سینیٹرز پر مشتمل وفد کو معائنے کے لیے بشریٰ بی بی کے پاس بھیجا جائے۔​انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کو فوری طور پر بشریٰ بی بی کی صحت کا معاملہ سونپا جائے
رانا ثنااللہ نے سینٹ میں کہا عدالت کی جانب سے سزا یافتہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی اس وقت جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں۔بشریٰ بی بی کی جیل میں لیونگ کنڈیشنز سے متعلق سپریم کورٹ میں باقاعدہ ڈسکشن ہو چکی ہے۔سلمان صفدر نے بطور فرینڈ آف کورٹ جیل میں ملاقات کے بعد اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
​چیف جسٹس کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ اور سلمان صفدر کی رپورٹس میں فراہم کردہ سہولیات کی مطابقت ہے۔بشریٰ بی بی کا علاج جیل حکام کی ذمہ داری ہے جو کہ بہتر انداز میں کیا جا رہا ہے۔بشریٰ بی بی جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں عدالت سے رجوع کیا جائے۔جیل میں فراہم کردہ سہولیات اور علاج سے متعلق تمام معاملات قانونی ضابطوں کے مطابق چل رہے ہیں۔بشریٰ بی بی کی صحت اور سہولیات پر رپورٹ کو سپریم کورٹ میں پہلے ہی زیر بحث لایا گیا ہے۔