ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کےحکم کے باجود ملزم کو گرفتار نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کو طلب کرلیا گیا ، چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سی پی او کو 13 مئی کوپیش ہونے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری لیاقت علی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے 2019 میں ملزم کی عدم گرفتاری پر سی پی او فیصل آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ملزم ابھی تک گرفتار کیوں نہیں ہوئے ، ایس ایچ او نے جواب دیا دو ہزار انیس کا کیس ہے، اس وقت کا تفتیشی افسر ریٹائر ہوگیا تھا ، چیف جسٹس نے ایس ایچ او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اگر تفشی ریٹائر ہوگیا تھا تو پھر تفتیشی کسی اور کو نہیں دینی تھی ، کیا ملزم گرفتار کرنا پولیس کی ذمہ داری نہیں ہےملزم کو گرفتار کرنے کے لئےمہلت مانگنے پر چیف جسٹس نے کہا 7 سال پہلے گزر چکے ہیں آپ کو کتنے اور سال چاہیں ، عدالت نے سی پی او فیصل آباد کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی ،ملزم کے خلاف تھانہ ماموں کانجن میں مقدمہ درج ہے۔