امانت گشکوری : سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس 14 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ججز کے خلاف زیرِ التواء شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابقہ چھ ججز کے خط پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسل شکایات اور دستیاب شواہد کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ ججز کے خلاف کارروائی آگے بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ کرے گی۔