ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر مہنگا ہوگیا

ڈالر مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 281.37 روپے سے بڑھ کر 281.47 روپے پر بند ہوا۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدرمیں کمی دیکھی گئی ، اپریل 2025 میں درآمدی بل 5 ارب 50 کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر1  پیسے بڑھ کر 283.13 روپے پر پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 79 پیسے مہنگا ہوکر 378.97 روپے، یو اے ای درہم 10 پیسے مہنگا ہوکر 77.29روپے پر آگیا۔ اسکے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 22 پیسے سستا ہوکر 75.51 روپے، یورو 60 پیسے کمی سے 322.22 روپے  پرآگیا ۔