ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ، کیسز دائر کرنے کیلئے مختلف رنگوں کی فائلوں کا استعمال 15 جون سے شروع ہوگا ,15 جون سے 15 جولائی تک فائلوں کے کلر تبدیلی کا عمل مکمل ہو گا.
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے فائلوں کے رنگ تبدیلی بابت باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا، جس کے مطابق سفید رنگ کا فائل کور رٹ برانچ کیلئے مقرر کیا گیا ہے،،سفید کلر کے سرورق کیساتھ گلابی رنگ کے بارڈر والی فائل فیملی کیسز کیلئے مقررکی گئی ہے،گہرے زرد رنگ کے بارڈر والی سفید کلر کی فائل دیوانی نوعیت کے مقدمات کیلئے مقررکی گئی ہے ،نیلے بارڈر کیساتھ سفید فائل کور فوجداری کیسز کیلئے مقرر کیا گیا ہے،مکمل نیلے رنگ والا فائل کور فوجداری برانچ کی فائلوں کیلئے ہو گا،مکمل زرد رنگ والا فائل کور دیوانی برانچ کی فائلوں کیلئے مقرر کر دیا گیا،مکمل بھورے رنگ والا فائل کور کمرشل اور ٹیکس برانچ کی فائلوں کیلئے استعمال ہو گا،مکمل نارنجی رنگ والا فائل کور الیکشن ٹربیونل کیسز کیلئے استعمال ہو گا.