سٹی 42: گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرامیڈیکس افواج پاکستان کے ساتھ ہیں.
گرینڈہیلتھ الائنس نے سروسز ہسپتال میں پریس کانفرنس کی ،صدروائےڈی اے پنجاب ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا بھارت نےرات کی تاریکی میں سویلینز پر بزدلانہ حملہ کیا ، ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرامیڈیکس افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ،تمام ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ اپنی ڈیوٹی سنبھال رہا ہے ، ڈپنجاب حکومت کی نجکاری و ٹھیکیداری نظام کو مسترد کرتے ہیں ، بھارت سے جنگ کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،رات سے ان ڈور و آپریشن تھیٹرز کھول دیئے تھے .
ڈاکٹر شعیب نیازی نے کہا افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،جس طرح افواج پاکستان نے دشمن کو نہ توڑ جواب دیا قابل فخر ہے ۔ان ڈور کے ساتھ آوٹ ڈور سروسز بحال کر رہے ہیں ۔