ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا  ڈیلی ویجز پر 453 ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا  ڈیلی ویجز پر 453 ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوری طور پر 453 ڈاکٹرز کو دیہاڑی پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ ڈاکٹرز پنجاب کے 10 بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعینات کیے جائیں گے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی ہدایت پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے دیہاڑی دار ڈاکٹرز کی آن لائن رجسٹریشن کی جس میں ایک ہفتے کے اندر 4 ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں۔

حکومت نے پہلے مرحلے میں 390 میڈیکل آفیسرز، 63 کنسلٹنٹ اور سینئر رجسٹرارز کی دیہاڑی پر بھرتی کی منظوری دی ہے۔ ان تمام ڈاکٹرز کو فوری طور پر ڈیوٹی جوائن کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اعزازیہ کے طور پر میڈیکل آفیسرز کو یومیہ 8 ہزار روپے جبکہ کنسلٹنٹس اور سینئر رجسٹرارز کو 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ اعزازیہ کی ادائیگی یو ایچ ایس کے ذریعے کی جائے گی اور اس کے لیے محکمہ صحت فنڈز منتقل کرے گا۔

دیہاڑی پر کام کرنے والے ڈاکٹرز کی کارکردگی اور بائیو میٹرک حاضری کو اعزازیہ سے مشروط کیا گیا ہے جبکہ ان کی کارکردگی رپورٹ متعلقہ ہسپتالوں کے ایم ایس فراہم کریں گے۔ یہ تقرریاں ابتدائی طور پر ایک ماہ کے لیے کی گئی ہیں۔

مزید یہ کہ سرکاری ڈاکٹرز اور پوسٹ گریجوایٹ ٹرینیز کو لوکم کی اجازت نہیں ہوگی۔