احمد منصور:پاک فوج نے بھارت کی جانب سے ایک اور دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، شکرگڑھ سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی حدود میں ڈرون کے ذریعے دراندازی کی کوشش کی گئی تاہم الرٹ تعینات رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کی ہر جارحیت کا پاک فوج مؤثر اور منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور ملکی فضائی و زمینی سرحدوں کی مکمل نگرانی جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 جنگی طیارے جن میں جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے جن کے ساتھ ساتھ ایک ڈرون بھی تباہ کیا تھا۔