ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگی صورتحال کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 6500 پوائنٹس کی ریکارڈ مندی

جنگی صورتحال کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 6500 پوائنٹس کی ریکارڈ مندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروبار کا آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 6500 پوائنٹس کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 107,000 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا تاہم بعد میں کچھ ریکوری دیکھی گئی اور انڈیکس 5,016 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 108,552 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاک بھارت کشیدگی اور ممکنہ جنگ کے خدشات نے سرمایہ کاروں میں شدید بے چینی پیدا کی ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں شیئرز فروخت کیے گئے۔

سرمایہ کاروں کو فی الحال محتاط رہنے اور حکومتی پالیسیوں پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔