ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ

 عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ گیس کی قیمتوں میں بھی 2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 62 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) 59 ڈالر 54 سینٹس فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

علاوہ ازیں قدرتی گیس کی قیمت 3 ڈالر 55 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو پر پہنچ گئی ہے، جو حالیہ دنوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر خطے میں صورتحال مزید خراب ہوئی تو توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے جو عالمی معیشت پر بھی اثرانداز ہو سکتا ہے۔