پاناما کیس کا فیصلہ دینے والے ججوں کو پارلیمنٹ کے کٹہرے میں بلائیں گے، خواجہ آصف

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ دینے، نواز شریف کو سزا سنانے والے ججوں کو پارلیمنٹ کے کٹہرے میں بلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں جن لوگوں نے ججمنٹ دی انہوں نے اسی پیمانہ پہ دوسرے بہت سے لوگوں کو سزا نہ دی۔میں نے پارلیمنٹ میں بھی یہ کہاہے، ان لوگوں سے کہا جائے کہ پارلیمنٹ کے کٹہرے میں آئیں ہم ان کو بلائیں گے، وہ آ کر بتائیں۔ 75 سال میں جتنے بھی غیر قانونی غیر آئینی اقدامات اٹھائے ہیں خصوصا؍؍ عدلیہ نے ان کا محاسبہ ہونا چاہئے۔

پارلیمنٹ اور عدلیہ کے بحران میں پارلیمنٹ کا دفاع کریں گے ۔ پارلیمنٹ کا دفاع کرنا ہمارا فرض ہے، پارلیمنٹ نے ہمیں عزت دی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بحران کا سب سے اچھا حل یہی ہے کہ تمام ادارے اپنی ااپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔پارلیمنٹ کی حدود پر کئی دہائیوں سے تجاوز ہو رہا ہے۔ میں سمجھتا ہوں یہ تجاوز اب بند ہونا چاہئے۔اداروں کو جو اختیارات آئین نے دیئے ہیں وہ اس سے تجاوز کرتے ہیں تو  یہ سارے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔  وزیر دفاع خوجہ آصف نے یہ باتیں لندن میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ لندن آئیں تو اپنے لیڈر میاں نوازشریف کے پاس حاضری کے سوا ہمیں اور کیا کام ہو سکتا ہے۔