ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری نے کروڑوں کی جائیداد نام کر دی ،مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

 شہری نے کروڑوں کی جائیداد نام کر دی ،مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ کے رہائشی زاہد حسین نامی شخص نے اپنی کروڑوں کی جائیداد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے نام کردی، شہری کا یہ اقدام مریم نواز کے دل کو چھوئے بغیر نہ رہ سکا۔

راجہ نادر نامی ٹوئٹر صارف نے ایک وصیت نامہ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی، جس پر انہوں نے لکھا کہ آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے رہائشی نے اپنی ساری زمین مریم نواز شریف کے نام کرنے کی وصیت کر دی۔

وصیت نامے کے مطابق ذاہد حسین اپنے مکمل ہوش و حواس میں بنا کسی جبر و دباؤ کے اپنے من مرضی سے اپنی تمام اراضی جو میری ملکیت ہے، چاہے وہ 50 ہزار کنال ہو یا 32 ہزار کنال ہو، مریم نواز دختر نواز شریف کے نام دیتا ہوں’۔

وصیت میں لکھا گیا کہ مریم نواز کو مکمل اختیار ہے کہ وہ اس جائیداد کا جو جی چاہے کرسکتی ہیں۔شہری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مریم اس کی زندگی میں بچوں اور ورثاء کے تقریباً 50 کنال کو چھوڑ کر اس کی زندگی میں 50 فیصد اور انتقال کے بعد 100 فیصد کی مالک ہیں، اس کے علاوہ شہری کا معاوضہ جو تقریباً 8 کروڑ روپے ہے وہ بھی مریم ہی وصول کریں گی۔

شہری نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ معاوضہ کس چیز کے عوض ہے، اس کے علاوہ مریم کو تمام درختوں اور سات گاؤں پر مشتمل رقبے کا مالک بھی بنایا گیا ہے۔شہری نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ انہوں نے اپنی جائیداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدر کے نام کیوں کی ہے۔سوشل میڈیا پر یہ ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد مریم نواز نے حیرت کا اظہار کیا اور ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یا اللہ اس شخص نے ایسا کیوں کیا، بلاشبہ یہ دل کو چھو لینے والی بات ہے‘۔