صحت سہولت کارڈز پر بڑے آپریشنز روک دیے گئے

صحت سہولت کارڈز پر بڑے آپریشنز روک دیے گئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: خیبرپختونخوا میں صحت سہولت کارڈز  پر بڑے آپریشنز  روک دیےگئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ نگران صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈ نہ دینے پر انشورنس کمپنی نے آپریشن بندکردیے ہیں، صحت سہولت کارڈ پر دل، ڈائیلاسز  اور کینسر سمیت مختلف بڑے آپریشن نہیں ہوں گے۔

محکمہ صحت کے مطابق انشورنش کمپنی نے صحت کارڈ پینل میں شامل اسپتالوں اور تمام ڈی ایم اوز کو مراسلہ بھیج دیا  اور کہا کہ صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت تمام پینل اسپتال 9 مئی سے داخلے لینا بندکردیں۔

دوسری جانب سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے تنقید کرتے ہوئےکہا کہ ہر چند روز بعد صحت کارڈ بند ہو جاتا ہے، پی ڈی ایم کی نااہلی سےکے پی کو خراب کیا جارہا ہے۔