ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ،مرغی کی قمیت کو پر لگ گئے

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ،مرغی کی قمیت کو پر لگ گئے
کیپشن: Meat
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید :حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ، مرغی کی قمیت کو پر لگ گئے۔

رپورٹ کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 55روپے فی کلو اضافے کیساتھ 473 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔گوشت کی قیمت بڑھنے پر شہری شہباز حکومت پر پھٹ پڑے،شہریوں کا کہناتھا کہ مہنگائی سے تنگ عوام کو نئی حکومت سے بہت سی توقعات تھیں ،لیکن نئی حکومت بھی مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے۔مہنگائی ختم کرنے کا دعوی کرنے والی حکومت نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا۔

اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔لیہ میں برائیلر مرغی کا گوشت 5 سو روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 60 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا۔

 دوسری جانب دوکانداروں کی  جانب سے کہا جا رہا ہے کہ فارمز کی جانب سے رسد میں کمی سے ریٹ بڑھ رہے ہیں۔عید کے بعد شادی سیزن شروع ہونے پر چکن کی طلب میں اضافہ ہوا۔مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے طے شدہ نرخ نامے پر مرغی سیل کرنے کے پابند ہیں۔