صدر کے استعفے کیلئے احتجاج زور پکڑنے لگا، ملک میں ایمرجنسی نافذ

صدر کے استعفے کیلئے احتجاج زور پکڑنے لگا، ملک میں ایمرجنسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکن صدر گوتابایا راجا پاکسا نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سری لنکا میں صدرکےاستعفے کے لیے احتجاج زور پکڑنے لگا، احتجاج کنٹرول کرنےکےلیے  گوتابایا راجا پاکسا نےملک میں ایمرجنسی نافذکردی جس  کےتحت سکیورٹی فورسز کو غیرمعمولی اختیارات حاصل ہوگئے۔

اس کے علاوہ تازہ ترین ایمرجنسی نافذ کرنے کی مزید  تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں لائی گئیں لیکن پچھلی ایمرجنسی نے صدر کو فوج کی تعیناتی، شہریوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لینے اور احتجاج کو  ختم  کرنے  کے اختیارات دیئے تھے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل جمعے کے روز صدر مخالف احتجاج کے دوران طالب علموں نے پارلیمنٹ میں گھسنےکی کوشش کی تاہم مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اورپانی کی توپ کا استعمال کیا۔