سونے کی قیمت میں حیران کن تبدیلی

 سونے کی قیمت میں حیران کن تبدیلی
کیپشن: Gold price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، جمعتہ المبارک کے روز صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں 700روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیل کے مطابق  سونے کی قیمت 700روپے اضافے کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ 5ہزار 700روپے رہے، اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونا 96ہزار 891روپے ، 21قیراط فی تولہ سونا 92ہزار 487 روپے میں فروخت کیا گیا،سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر خواتین صارفین نے گہری تشویش کا اظہار کیا،خواتین نے کہا کہ پہلے شادیوں میں سونے کے زیورات معاشرتی روایت کے طور پر پہنے جاتے تھے ، اب سونا متوسط کی پہنچ سے باہر ہوچکا ہے۔

گزشتہ روزشہر بھر کے صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کا رجحان برقرار ہا،جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں 300روپے میں فی تولہ اضافہ ہوا ، جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ 4ہزار 300روپے ہو گئے ، 22قیراط فی تولہ سونا 95ہزار 608روپے میں جبکہ 21قیراط فی تولہ سونا 91ہزار 262 روپے میں فروخت کیا گیا ۔

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر خواتین صارفین نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ،خواتین کا کہنا تھا کہ  اب مصنوعی زیورات کی خریداری کو ترجیح دی جارہی ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer