شہزاد خان ابداالی: بزنس کمیونٹی اور شہریوں کیلئے اچھی خبر، فارن ایکسچینج اورتجارتی سرگرمیوں کو ڈیل کرنے والے مخصوص بینکوں کی پچاس فیصد برانچز دس اور گیارہ مئی کو کھلی رہیں گی۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پرفارن ایکسچینج اور صنعتی وتجارتی سرگرمیوں کو ڈیل کرنے مخصوص بینکوں کی برانچز آئندہ سوموار اور منگل کے روز بھی کھلی رہیں گی۔ اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر فارن ایکسچینج اور تجارتی وصنعتی سرگرمیوں کو ڈیل کرنے والے مخصوص بنکوں کی پچاس فیصد برانچنز پیر جبکہ بقیہ پچاس فیصد برانچز منگل 11مئی کو کھلی رہیں گی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سید عمران علی نے بنکوں کے صدور اور چیف ایگزیکٹیو کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
فیڈریشن چیمبر کے اعلی سطحی وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں بینکوں کو کھولنے کے حوالے سے درخواست کی تھی جسے وزیراعظم نے فوری منظور کرلیا اور بینکوں کو مخصوص برانچز کھولنے کے احکامات جاری کروائے ۔
قبک ازیں اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدور کو ہدایت جاری کردیں تھیں کہ 10 سے 15 مئی تک عید تعطیلات پر عوامی ضروریات کے پیش نظر ہفتہ 8 مئی کو بینکس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہفتہ 8 مئی کو بینکس صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتے کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر بینکوں کے اوقات کار تبدیل کئےگئےتھے، نجی کمرشل بنک سوموار سے جمعرات تک صبح 9 سے دوپہر 2بجے تک کھلے رہیں گے، نجی کمرشل بنکوں میں پبلک ڈیلنگ دوپہر 1بجےتک ہوگی۔ جمتعہ المبارک کے روز نجی کمرشل بنک صبح 9 سے دوپہر1 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز بینکوں میں کھاتہ داروں کے ساتھ لین دین 12:30 تک ہوگا۔